وکلاء برادری معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے، ایم این اے مراد سعید




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) ايم پی اے محب اللہ خان اور ايم اين اے مراد سعید کی کبل بارآمد پانچ لاکھ روپے کا چیک دیا گیا MNAمراد سعید اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک محب اللہ خان نے کبل بار میں چیک دینے کے منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے کرپشن کے تمام دروازے بند کئے ہین سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران بطریقی احسن ڈیوٹی انجام دے کر قوم کے خدمت کو اولین ترجیح سمجے منعقدہ تقریب سے کبل با ر کے صدر فضل ربی ایڈوکیٹ اور رحیم اللہ ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا فضل ربی ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کبل جوڈیشل کمپلکس کے ممبران اسمبلی کو اگاہ کیا اور کہا کہ نئے بلڈنگ پر جاری کام کو مزید تیز کرنے کے ضرورت ہے جبکہ کبل بار کے مسائل اور اس میں در پیش فرنیچرز اور دیگر سہولیات کی فقدان ختم کر نے کیلئے اقدامات اٹھائیں تو وکلا ء کے ساتھ عوام سے بہتری ہو گی تقریب سے محب اللہ خان اور مراد سعید نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری معاشرے کا ایک اہم طبقہ ہے اور یہ معاشرے میں بہتر کردار ادا کر کے عوام کے مسائل و مشکلات بر وقت ختم کر نے میں اہم رول پلے کر سکتے ہیں ملک میں چلنے والے تحریکوں میں وکلاء نے بھر پور اور نمایاں کردار ادا کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وکلاء برادری کے تمام تر مسائل حل کر نے مین سنجیدگی سے اقدامات اٹھا رہے ہیں مزید کہا کہ وکلاء برادری انصاف اور معاشرے کے مزید بہتری کیلئے تجاویز فراہم کر دے تو قانون سازی کر کے مزید انصاف فراہمی میں تا خیر نہیں کرینگے صوبائی حکومت نے کر پشن کے خاتمے کیلئے بہتر قانون سازی کی ہے اور جو بھی شخص کر پشن کے حوالے نشاندہی کرینگے اس پر صوبائی حکومت کام کری گی جس میں نشاندہی کرنے والے شخص کو 25فیصد انعام دیا جائے گا اسی طرح صوبائی حکومت نے دیگر اداروں کے مظبوطی اور صوبے میں عوام کو بر وقت اور پوری انصاف کیلئے خاطر خواہ قانون سازی کی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اس موقع پر کبل بار کو 5لاکھ روپے کا چیک بھی دیا گیا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
45 مناظر