سماج میں موت کا زہر بیچنے والے انسان نما سفاک درندوں کے خلاف ٹھوس کاروائی




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) سوات پولیس کی معاشرے میں انسانیت کے لبادہ میں سفاک درندہ صفت موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس اور بھر پور کاروائی۔فاٹا کے علاقے سے بھاری مقدار میں چرس سوات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ موٹر سائیکل سوار گرفتارمزیدتفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابقضلعی پولیس سربراہ کیپٹن(ر)واحد محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے ناسورکے خلاف جاری سخت ترین کریک ڈاون کے دوران ایس پی اپر سوات مشتاق خان کے زیر نگرانی DSP کبل سرکل کامران خان کی قیادت میں ایس ایچ اُو شیر علی خان ،ASI سلیم خان اور آپریشن پولیس پر مشتمل پولیس گروپ نے معاشرے میں منشیات کے زہر بیچنے والوں کے خلاف ٹھوس اور بھر پور کاروائیوں کے تحت خفیہ اطلاع پر ڈڈھارہ کے مقام میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹرسائیکل نمبر 7495پشاور کو تلاشی کے لئے روکا۔ تلاشی کے دوران غنی شاہ ولد رحمت شاہ سکنہ بر قمبر خیل باڑہ سے تلاشی لینے پرموٹر سائیکل کے سیٹ میں خفیہ طریقے سے چھپائے گئے بھاری مقدار (2,500 )گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کے تھانہ منتقل کر دیاگیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔عوام الناس نے سوات پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کی خدمت اور اقدامات پر اظہار اطمینان ظاہر کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
40 مناظر