’’میں تو اپنے بھائی کیساتھ سکول جارہی تھی‘‘ کینیڈا میں دن دیہاڑے 11سالہ مسلمان بچی پر گورے کا حملہ ،قینچی سے حجاب کاٹ کر پھاڑ ڈالا




ٹورنٹو(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کینیڈا میں ٹورانٹو کی پولیس اْس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں ایک شخص نے قینچی کی مدد سے اسکول جانے والی ایک 11 سالہ بچّی کے سر کا اسکارف کاٹ دیا۔ واقعے کے بعد حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف حملوں کو روکنے کے لیے دیگر اقدامات کرے۔شہر کی پولیس کی ترجمان کے مطابق حملہ آور شخص نے دس منٹ کے اندر دو کوششوں میں چھٹی جماعت کی طالبہ خولہ نعمان کے حجاب (سر کے اسکارف) کو کاٹ دیا جو اپنے بھائی کےساتھ اسکول جانے کے لیے راستے میں تھی۔خولہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اس موقع پر گھبراہٹ، خوف اور دہشت کا شکار ہو گئی۔ میں زور سے چِلّائی جس پر وہ آدمی فرار ہو گیا۔ لوگوں نے ہمیں محفوظ جگہ تک پہنچایا مگر وہ دوبارہ لوٹ آیا اور پھر سے میرے حجاب کو کاٹ دیا۔دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا تھا کہ اْسے اس حملے کی وجہ سے سخت دھچکا پہنچا ہے۔ اونٹاریو صوبے کی وزیر اعلی کیتھلین وین نے اس واقعے کو بزدلانہ نفرت انگیر کارروائی قرار دیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
8 مناظر