عمران خان کاسیاسی عمل نامہ سیاہ ہے،عوامی سپرے سے سیاسی ڈینگی ماربھگائیں گے، انجینئر امیر مقام




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ 2018کے عام انتخابات کادن فسادی اوربیڑہ غرق بریگیڈکے یوم حساب دن ہے ،عمران خان کاسیاسی عمل نامہ سیاہ ہے،عوامی سپرے سے سیاسی ڈینگی ماربھگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ2018تحریک انتشارسے نجات کاسال،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے قوم میں خوشیاں بانٹیں،ملک کوتیزترترقی کی راہ پرگامزن کردیاجبکہ مخالفین عوام میں مایوسی اورغیریقینی پھیلارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ محمدنواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ(ن)تاریخی انتخابی معرکہ لڑیں گے،مخالفین انتخابات سے قبل ڈھیرہوچکے ہیں عوام میں جانے کیلئے انکے پاس کچھ نہیں ہے اورہم قوم کوبتائیں گے کہ لوڈشیڈنگ ہم نے ختم کی ہے،ترقیاتی کام پائیہ تکمیل تک پہنچائے اورمعیشت کو مستحکم کردیا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے تحصیل مٹہ میں بیدرہ،راحت کوٹ اورسخرہ میں الگ الگ اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئرامیرمقام نے سخرہ اوردارمئی کیلئے مدین گرڈسٹیشن سے نئے فیڈراورنادرادفترکے قیام کابھی اعلان کیا۔اجتماعات سے ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ،عبداللہ خان اورشیرین سواتی نے بھی خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ طاہر القادری کااگلابیان ہوگاکہ آصف زرداری کی شکل میں انہیں قائداعظم مل گیاہے ،زرداری کے بیان پرنواب نصراللہ خان مرحوم کی روح تڑپاگیاہوگا،عمران خان نے جہانگیرترین کے بیٹے کوٹکٹ دے کرجوانقلاب برپاکیاہے قوم اسکا موازنہ کررہی ہے،کرسی کی لالچ کیلئے عمران خان انکے ساتھ بھی بیٹھ گیاجن وہ صبح شام دشنام طرازی اورتنقیدکانشانہ بناتے تھے۔انہوں نے کہاکہ دوبار عدالت بلانے پرعمران خان نے روناشروع کردیا کہ “مجھے کیوں بلایا”،مرضی کافیصلہ نہ آنے پرعمران نیازی کی ڈانٹ کھانے والاوکیل بھی لاپتہ ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) عوام کی حمایت سے نئی سیاسی تاریخ رقم کریگی اورمخالفین کودکھائیں گے کہ انقلاب اورتبدیلی کیاہوتی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
14 مناظر