ہاکی کے بین الاقوامی میچز کیلئے پاک فوج بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی،آرمی چیف




راولپنڈی (زمونگ سوات ڈاٹ کام) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہاکی کے بین الاقوامی میچز کے لئے پاک فوج بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی‘ آرمی چیف سے ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئرز اور پاکستانی ہاکی لیجنڈز نے ملاقات کی‘ صدر پی ایچ ایف نے کھیلوں کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ورلڈ الیون کے ہاکی پلیئرز اور پاکستانی ہاکی لیجنڈز نے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے عالمی پلیئرز کو پاکستان لانے پر ہاکی فیڈریشن کی کاوشوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہاکی کے بین الاقوامی میچز کے لئے پاک فوج بھرپور سکیورٹی دے گی۔ صدر پی ایچ ایف نے کھیلوں کی بحالی کے لئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
82 مناظر