مردان: اسٹیج اداکارہ سنبل قاتلانہ حملے میں جاں بحق




لاہور: (زمونگ سوات ڈاٹ کام) مقدمہ سابق پولیس انسپکٹر سمیت 3 افراد کیخلاف درج کر لیا گیا، تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ کیا جاسکا۔ شیخ ملتون کے علاقے میں ملزمان نے فائرنگ کرکے اسٹیج اداکارہ کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق تقریب میں شرکت سے انکار پر ملزمان کو رنج تھا، اداکارہ کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب پولیس نے تھانہ شیخ ملتون میں 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزمان میں سابق پولیس انسپکٹر نعیم خٹک،نصیب اور جہانگیر خان شامل ہیں، جہانگیر خان پشتو گلو گارہ غزالہ جاوید کے قتل کے مقدمے میں بھی نامزد تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
51 مناظر