باڑہ کے علاقے سے بھاری مقدار میں منشیات سوات سمگل کرنے کی کوشش ناکام




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تھانہ غالیگے پویس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی، بھاری مقدار میں منشیات باڑہ سے سوات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 12270گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد ۔ ملزمان گرفتار، قانونی کاروائی کے لئے تھانہ منتقل ،تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، ڈرگ سمگلروں اور نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرکے معاشرے میں بگاڑ اور بے راہ روہی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف خصوصی کاروائیوں کے دوران لنڈاکے چیک پوائنٹ پر ڈی ایس پی بریکوٹ سید زمان شاہ کی سربراہی میں انچارج لنڈاکے چیک پوائنٹ اے ایس ای کلیم خان کی قیادت میں پولیس جوانوں نے ناکہ بندی کے دوران تلاشی کرتے ہوئے دو نوجوانوں سیف اللہ ولد اطلس خان اور شہزاد ولد زرین ساکنان پشاورسے 12270گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزمان کو حراست میں لے کر مزید قانونی کاروائی کے لئے پولیس سٹیشن منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے اپنے پیغام میں کہا کہ نوجوان نسل کو نشے کی خطرناک لت میں مبتلا کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف پولیس فورس کی کاروائیاں جاری رہے گی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
34 مناظر