پی ایس ایل تھری ،عمر گل قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے پرعزم




پشاور (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کیلئے ملتان سلطان کی جانب سے جارحانہ کارکردگی دکھانے اور قومی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لئے فاسٹ بولر عمر گل پرعزم ہیں ۔پی ایس ایل سے قبل انجریز سے چھٹکارا حاصل کرنے والے فاسٹ بولر عمر گل کیتمام توجہ آنیوالے میچز کی جانب مبذول ہے جس میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لئے اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔عمر گل انجری کے سبب چیمپئنز ٹرافی سمیت اہم ایونٹ میں قومی ٹیم کے لئے منتخب نہیں ہوسکے ہیں، انہوں نے پی ایس ایل کے میچز میں کارکردگی کو اہم قرار دیا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
33 مناظر