اسما کا قاتل رشتے میں اس کا کیا لگتا تھا ، جب وہ چیخ رہی تھی تو میں نے۔۔ظالم درندے نے ننھی پری کو کس بھیانک طریقے سے موت کے گھاٹ اتارا،پولیس کے سامنے طوطے کی طرح بول پڑا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)مردان کی ننھی اسما کا قاتل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ آئی جی کے پی کے پولیس نے آج پریس کانفرنس میں مردان کی اسما کے قاتل کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاتل کو کل رات ہونے سے قبل پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔ اسما کے قاتل کی تصویر میڈیا پر جاری کر دی گئی ہے، نجی ٹی وی دنیا نیوز نے اسما کے 15سالہ قاتل محمد نبی کی تصویر نشر کی ہے۔ محمد نبی کےمتعلق نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم ایک ریسٹورنٹ میں ملازم تھا، قاتل نے پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اسما کو لیکر کھیتوں میں گیا تھا جہاں اس نے اسما کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کی مگر اسما کے شور مچانے اورگھنائونا فعل آشکار ہونے کے خوف سے اس کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملزم اسما کا قریبی رشتے دار ہے۔ دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق قاتل محمد نبی اسما کا رشتے میں کزن لگتا ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
29 مناظر