سوات ،پلانٹ ،مکانوں اور دکانوں سے ڈکیتی کرنے والے بین الصوبائی ڈکیت قانون کے شکنجہ میں




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام ) تھانہ مدین پولیس کے حدود میں پلانٹ ،مکانوں اوردکانوں سے ڈکیتی کرنے والے واقعے کا فوری طور پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے DPO کیپٹن(ر)واحد محمود نےSPاپر سوات مشتاق، DSPمدین اورSHO تھانہ مدین انسپکٹر محمد ایازپر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دے کر جلد سے جلد ملزم کی گرفتاری اور لوٹی گئی سامان کی برآمدگی کا ہدف دیا۔تفتیشی ٹیم نے جدید طریقہ ہائے تفتیش کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم قادر خان ولدمیاں صبرجان سکنہ رحیم اباد مدین تک رسائی حاصل کر کے ڈکیت کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی نشان دہی پر زیر استعما ل سوزوکی لوٹی جانے وا لے سریاں،سپرپارٹس سامان اور واردات میں استمال ہونے والی گاڑی بھی برآمدکر لیا گیا ہے ۔ DPOکیپٹن(ر) واحد محمود نے تفتیشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے میں کوئی رو رعائیت نہیں برتی جائے گی۔جبکہ عوامی تعاون کی بدولت ہی ضلع سوات کوجرائم سے پاک اور پر امن ضلع بنانے کے خواب کی تعبیر ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر اہلیان علاقہ معززین اورعوام الناس کی کثیر تعداد نے ڈکیتی کی سنگین واردات کے ملزم کی جلد گرفتاری ،چوری شدہ سامان کی برآمدگی اور پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ آپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
45 مناظر