سعودی عرب میں 4پاکستانیوں کے سر قلم،وجہ بھی سامنے آگئی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )سعودی عرب میں زیادتی اور قتل کے مقدمے میں 4 پاکستانیوں کے سرقلم ۔نجی ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت پانے والے چار پاکستانیوں کے سرقلم کردیے گئے ہیں۔ مجرمان نے دارالحکومت ریاض میں ایکگھر میں گھس کر خاتون اور اس کے بیٹے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا ،مجرمان طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کرفرار ہوگئے تھے،ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں رواں سال کے دوران اب تک مختلف مقدمات میں سزائے موت کے مرتکب 20 مجرموں کے سرقلم کیے گئے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر