لودھراں جلسہ،عمران خان پر بڑی پابندی عائد،الیکشن کمیشن نے عین موقع پر کیا حکم جاری کردیا




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو لودھراں میں جلسہ کرنے سے روک دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق این اے 154کے ضمنی انتخابات کے لئے تحریک انصاف نے آج لودھراں میں جلسہ کرنا تھا ۔لیکن الیکشن کمیشن  نے جلسہ کرنے سے روک دیااور عمران خا ن کوجلسے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ریٹرنگ  افسران نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان اور جہانگیر ترین کو نوٹس بھی جاری کر دئیے ہیں ،واضح رہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین امیدوار ہیں اور 12 فروری کو اس حلقے میں ضمنی الیکشن ہونا ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
28 مناظر