سوات ، نوجوان گلوکار شہاب شاہین کے پہلے اردو گانے ’’خموش لب ‘‘ کی تقریب رونمائی




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام ) زلفان دی بینڈ کے زیر اہتمام سوات کے ابھرتے ہوئے گلوکار شہاب شاہین کے پہلے اردو گانے خموش لب کی تقریب رونمائی سوات کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی ضلع سوات کے عرفان حیات چٹان تقریب کے مہمان خصوصی تھے ، تقریب میں گلوکاروں ، فنکاروں شاعروں اور ادیبوں کے علاوہ مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں سوات کے مقامی گلوکاروں نے بھی اپنی اواز کا جادو جگایا، تقریب میں شہاب شاہین نے اردو گانے کی رونمائی بڑی سکرین پر پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہاب شاہین نہایت ہونہار گلوکار ہے اور موسیقی کے میدان میں مستقبل کا چمکتا ہوا ستارہ ہے۔ شرکاء نے کامیاب گانا پیش کرنے پر شہاب شاہین اور انکے ٹیم کو مبارکباد دی۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
5 مناظر