سوات ، یونیورسٹی آف سوات کی سنڈیکیٹ کا چوبیسواں اجلاس




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات کی سنڈیکیٹ کا چوبیسواں اجلاس گذشتہ روز وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد جمال خان کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس کے دیگرممبران میں یونیورسٹی آف پشاور کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد، یونیورسٹی آف ملاکنڈ کے پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی، ڈائریکٹوریٹ آف آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالصمد، کبیر آفریدی ایڈیشنل سیکریٹری ہائیرایجوکیشن، گورنمنٹ ڈگری کالج مٹہ کے پرنسپل پروفیسر رحمت علی اور فاطمہ جناح کالج خوازہ خیلہ کے پرنسپل حیدر علی کے علاوہ یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار ڈاکٹر حسن شیر، مس ذکیہ احمد پرنسپل کالج آف ہوم سائنسز، اسسٹنٹ پروفیسرناصر شاہین، لیکچررعبدالمتین ،کنٹرولر امتحانات محمد ریاض اور ٹریژرخالد خان شامل تھے ۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے سینڈیکٹ کے نئے منتخب شدہ ممبرا ن کو خوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ وہ یونیورسٹی آف سوات کے سینڈیکیٹ ممبر کی حیثیت سے مختلف فیصلوں میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں قابل ذکر یونیورسٹی کے وومن کیمپس کیلئے اراضی مختص کرنا، یونیورسٹی کے مختلف سٹیچیوٹری باڈیز کیلئے ممبران کا انتخاب، ایم ایس؍ایم فل اور پی ایچ ڈی کیلئے بائی لاز کی منظوری جبکہ یونیورسٹی کے ملازمین کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں میں جی پی فنڈ اور ڈی اے کے لئے نئے ریٹس کی منظوری اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں کے پینل کی منظوری جیسے فیصلے شامل تھے۔ اجلاس کے اختتا م پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدجمال خان نے سنڈیکیٹ کے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی آف سوات علاقے کی ترقی اور اعلی تعلیم کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتی رہیگی، اور اس سلسلے میں سینڈیکیٹ ممبران بھی مختلف فیصلوں میں یونیورسٹی کی مدد اور رہنمائی کرتے رہینگے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
6 مناظر