انڈر 23گیمز میں گرلز کھیلوں کے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) انڈر 23گیمز میں گرلز کھیلوں کے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا ،گرلز کھیلوں میں کل 13کھیل ہوں گے ، جس میں کرکٹ ، نیٹ بال ، ہینڈ بال ، فٹ بال ، والی بال ، باسٹک بال ، ہاکی ، جوڈو ، مارشل آرٹ وغیرہ شامل ہے ، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر شہاب محمد خان نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1مینگورہ میں انڈر 23گیمز میں شامل گرلز کھیلوں کے ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح کیا ، اس موقع پر سپورٹس افیسر عبدالسلام ،ڈی ای او سوات شمیم اور فیمل اے ڈی ای او سپورٹس بھی موجود تھے ، اس موقع سپورٹس آفیسر عبدالسلام نے اے سی بابوزئی شہاب محمد خان بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر 23گیمز دو حصوں میں تقسیم کئے گئے جس میں ایک بوائز اوردوسرا گرلز کا ہے ، انہوں نے کہ میں خود اور سارے کھیلوں کے ایسو سی ایشنوں کے عہدیداروں کا بھر پور کوشش ہے کہ ہر کھلاڑی چاہئے گرل ہو یا بوائے میرٹ کے بنیاد پر میدان میں اتر آئیں ، انہوں نے کہا کہ جس کسی نے اسمیں لاپرواہی کا مظاہرہ کیااور کسی حقدار کھلاڑی کاحق کسی دوسری کھلاڑی کو دی تو اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی ، اے بابوزئی شہاب محمد خان نے کہا ہے ، ضلعی انتظامیہ آپ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ سوات میں کھیلوں کو فروغ دیکریہاں کے بچے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لے اور اپنے قوم و ملک کا نام روشن کردے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
20 مناظر