سوات ، ہزارہ کے مقام پر ڈائنا گاڑی اور فلائنگ کوچ کے درمیان تصادم ، چھ افراد زخمی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) کبل کے علا قہ ہزارہ کے مقام ڈائنا گا ڑی اور فلائنگ کے درمیان تصا دم کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہسپتال منتقل ، پو لیس نے رپورٹ درج کر تے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ ہزارہ کے مقام پر فلائنگ کو چ نمبرAJ1253اور ڈائنا نمبرAE6105کے درمیان تصا دم کے نتیجے میں چھ افراد رحمان حسین ولد سلیمان محمد سکنہ علیگرامہ، شفیع اللہ ولد رفیع اللہ سکنہ دیولئی ، ہا رون الرشید ولد شیر من سکنہ شا ہ ڈھیرئی ، عمر خطاب ولد جلال خان سکنہ سر سینئی ، ڈرائیور نا در خان ولد قمر زمان اور خان زخمی ہوئے جن کوفوری طور پر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا فلائنگ کو چ ڈرائیو رنے پولیس کو رپورٹ دیتے ہوئے کہا کہ ڈائنا گا ڑی ڈرائیورنے انتہائی غفلت اور تیز رفتاری کا مظاہر کر تے ہوئے یہ حا دثہ رونما ہوا پو لیس رپورٹ درج کر تے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
7 مناظر