اینویٹیو یوتھ فورم کے نئے کابینہ کا اعلان ، یسین اکبر صراف چیئر مین ، نورزیب شاہ صدر منتخب




سوات ( زمونگ سوات ڈاٹ کام) اینویٹیو یوتھ فورم کا ہنگامی اجلاس ، اجلاس میں ممبران نے کثیر تعدا میں شرکت کی ، ممبران نے چیئرمین جواد اقبال ، صدر محمد عدنان اور دیگر کابینہ پر تحفظات کا اظہا ر کیا اور متفقہ طور کابینہ تحلیل کرکے نئے کابینہ کا اعلان کیا جس کی رو سے یٰسین اکبر صراف چیئرمین ، نورزیب شاہ صدر منتخب کئے گئے جبکہ دیگر کابینہ کا اعلان جلد کردیا جائیگا، اس حوالے سے صدر اینو ویٹیو یوتھ فورم نورزیب شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اینویٹیو یوتھ فورم علاقائی خدمت اور تعلیم کی فروغ کے لئے وجود میں آئی تھی جس میں اب ہزاروں کے تعداد میں نوجوان ملک و قوم کی خدمت کررہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ فورم میں کچھ ارکان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی تھی جس پر ساتھیوں کے تحفظات تھے اور انہی تحفظات کی وجہ سے ان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ، انہوں نے مزید بتایا کہ اینویٹیو یوتھ فورم کا ہر نوجوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہے اور پہلے دن کی طرح آئندہ بھی ملک و قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
46 مناظر