شاہد آفریدی نے آئس کرکٹ ٹورنامنٹ میں سب کے دل جیت لیے




جنیوا (زمونگ سوات ڈاٹ کام)سوئٹزر لینڈ میں آئس کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوران بوم بوم آفریدی نے سب کے دل جیت لیے، بھارتی، یورپی اور پاکستانی پرستاروں کے ساتھ تصاویر بنوائیں، کرکٹ کے دیوانے اپنے ہیرو کو ساتھ دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق میدانوں میں بوم بوم کرنے والے شاہد آفریدی دلوں میں جگہ بنانے کے بھیاسپیشلسٹ ہیں ٗ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی ابھی بھی پرستاروں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ایک موقع پر آفریدی نے اپنے بھارتی مداحوں کو کہا کہ پرچم پورا سامنے اور سیدھا رکھ کر تصویر کھنچوائیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے نہال ہو گئے، بھارتی شہریوں نے بوم بوم کیلئے پیار اور محبت کے جذبات نچھاور کیے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
60 مناظر