کبل میں ایکسپریس وے کیلئے نشانات لگانے کے خلاف مشران احتجاجاً ACآفس کبل پہنچ گئے




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )ایکسپریس وے تعمیر کرنے کیلئے علیگرامہ ، کو زہ بانڈئی ، برہ بانڈئی اور دیگر علا قوں میں نشانات لگانے خلاف تحصیل کبل کے مختلف علا قوں کے مشران احتجاجاً ACآفس کبل پہنچ گئے ، نشا نا ت کس چیز کیلئے اور کس نے لگائیں ہے زرعی زمینیں کسی بھی صورت سڑک تعمیر کرنے کے لئے دینے کو تیار نہیں تحصیل کبل کے عوام دہشت گر دی سے متا ثر ہے اور اب بھی لو گوں میں شدید بے چینی پائے جا تے ہیں ایکسپریس وے کے مخا لف نہیں بلکہ سڑک دریا ئے سوات کے کنار ے تعمیر کرنا تھا علا قائی مشران کا اظہار خیا ل دو یا تین دن میں DCسوات اور اداروں سے معلوم کر کے خبر دونگا کہ نشا نا ت کس چیز کیلئے اور کس نے لگائے اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد کا علا قائی مشران کو یقین دہانی تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز ACآفس میں تحصیل کبل کے مختلف علا قوں سے تعلق رکھنے والے مشران فیروز شاہ ایڈوکیٹ، عبد الغفور ، سا بق نا ظم علی شیر میاں ، ذہین خان ، ملک ریاض احمد ، سجاد خان ، حا جی رحمت علی ، سا بق MPAرحمت علی خان ، فتح اللہ خا ن ، اشفاق خان ایڈوکیٹ ، ہارون الرشید خان ، انعام الرحمان ، نصر اللہ خٹک ، حنیف خان اور دیگر پہنچ کر کہا کہ ہمارے کھیتوں میں کئی دن پہلے ایکسپریس وے تعمیر کرنے کیلئے نشا نا ت لگائے گئے ہیں جس کا علم کسی کو نہیں لہٰذا ہم دہشت گر دی کے دوران سب سے زیا دہ متا ثر لو گ ہے اور ہم سے پہلی بھی سر کاری تعمیرات کیلئے زمینیں لے چکے ہیں مزید زرعی زمینیں کسی بھی صورت دینے کیلئے تیار نہیں اس پر اسسٹنٹ کمشنر کبل نے تین دن مہلت مانگ کر تمام تر صورتحا ل سے مشران کو اگاہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
44 مناظر