اب غربت کی جنگ جیتنے کا وقت آگیا ہے،چینی صدر




بیجنگ(زمونگ سوات ڈاٹ کام)چین کے صدرشی جن پھنگ نے آئندہ تین برسوں میں تین کروڑ مزید افراد کو غربت کے چنگل سے نجات دلانے کے ہدف کے پیش نظر غربت مٹائو کی کوششوں کی کوالٹی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے، صدر شی جن پھنگ نے جو کہی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔گزشتہ روز سچوان صوبہ کے شہر چنگ ڈو کے موضع جانگ چی نے چینی کردار ایف یو یا اچھی قسمت کے ساتھ جشن بہاراں کی مبارک دی۔ انہوں نے سچوان کا انسپکشن ٹور کیا۔ اور جشن بہاراں سے قبل مبارک باد دی۔جنوب مغربی چین کے صوبہ سچوان کے دارالحکومت چنگ ڈو میں غربت مٹائو سے متعلق ایک سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر نے کہا کہ غربت مٹائو کے امدادی مشنوں کی تکمیل میں درپیش مشکلات زبردست ہیں۔اس سپموزیم میں جو ان کے صوبہ کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے انسپکشن ٹور کے دوران منعقد کیا گیا۔ صدر شی نے مختلف سطہوں کے حکام کی طرف سے غربت مٹائو کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ سنی سمپوزیم میں آئندہ تین برسوں کے دوران غربت کے خاتمے کی جنگ میں عمل درآمد کی جانے والی پالیسیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب غربت کی جنگ جیتنے کا وقت ہے




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
31 مناظر