فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکا نیا ریکارڈ ٗگول کی سنچری مکمل کرلی




میڈرڈ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں ایک کلب کی طرف سے گول کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میچ میں دو گولز کر کےچیمپیئنز لیگ میں ریال میڈرڈ کی طرف سے اپنے سے 100 گول مکمل کیے اور ایک کلب کی طرف سے سو گول کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے۔رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے لیگ میں 3۔1 سے شکست دی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
47 مناظر