اتنی سی عمر میں اتنا بڑا ریکارڈ کوہلی نے بڑے بڑے کرکٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا




سنچورین(زمونگ سوات ڈاٹ کام)بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف 6 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سنچری اسکور کر کے نا صرف اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا بلکہ دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔جنوبی افریقا کے شہر سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز اسکور کیے۔بھارت نے مقررہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے سیریز پانچ ایک سے اپنے نام کر لی ٗمیچ کی خاص بات ویرات کوہلی کی سیریز میں تیسری اور کیرئیر کی 35 ویں سنچری تھی ٗ ویرات کوہلی میچ میں 129 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ویرات کوہلی نے سیریز میں تین سنچریوں اور ایک ففٹی کی مدد سے مجموعی طور پر 558 رنز بنا کر ہم وطن روہت شرما کا 491 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔کوہلی نے کہا کہ فیلڈ کے باہر جن لوگوں نے اس جیت میں تعاون کیا انھیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ میری اہلیہ ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھاتی رہیں ٗانھیں اس کا کریڈٹ ملنا چاہیے۔ ماضی میں انھیں بہت تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے ٗ اس دورے پر جب حالات مشکل تھے انھوں مجھے مسلسل حوصلہ دیا ٗمیں اس کیلئے ان کا شکر گزار ہوںانڈیا کے کوچ اور سابق کپتان روی شاستری اس تاریخی جیت کا سارا کریڈٹ کپتان کو دیتے ہوئے کہاکہ یہاں سارا کریڈٹ کپتان کو جاتا ہے کیونکہ ان کے انہماک کی سطح بہت اونچی ہے ٗ انھیں دیکھ کر ٹیم کے دوسرے کھلاڑیوں نے بھی اس سطح تک پہنچنے کی کوشش کی۔نھوں نے کہا کہ کارکردگی کے پیمانے پر آپ آگے بڑھ کر ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے ہیں ٗپوری ٹیم نے کوشش کی اور سیریزپانچ ایک سے ہمارے حق میں رہی۔ یہ ایک شاندار تجربہ ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
42 مناظر