اب ہو گی کرکٹ ٹیم ٹھیک، شعیب اختر کو اہم ذمہ داری دیدی گئی




اسلام آباد (زمونگ سوات ڈاٹ کام) شعیب اختر نجم سیٹھی کے مشیر مقررکر دئیے گئے۔ اس بات اعلان چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شعیب اخترکو 46ٹیسٹ اور 163ون ڈے کھیلنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شعیب اختر قلندر کے مینٹور بھی ہیں۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ شعیب اختر مشیر چیئرمین کرکٹ بورڈ برائے کرکٹ افیئرز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے برینڈ ایمبیسیڈربھی ہونگے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
30 مناظر