ٹی ایم اے ملازمین نے اپنے جائز اور درینہ مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کیا




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) مینگورہ ٹی ایم اے تحصیل بابوزئی کے تمام ملازمین نے اپنے جائز اور درینہ مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ اور ہڑتال کیا اور مینگورہ ٹی ایم اے مینگورہ میں پر آمن احتجاج مظاہرہ کیا ، ملازمین کے مسائل چارکول کے بلز ، سنیٹری ورکران کے عیدی الاونس ، ٹیوب ویل اپریٹروں اور وال مینوں کے آٹھ مہینوں کے اور ٹایم بقایاجات کے بلز ڈی ویجز ملازمین کی مستقلی ، ملازمین کے لئے دیگر سرکاری محکموں کے طرح علاج ومصالحہ فری اور فری اسلحہ لائسنس کے حصول شامل ہیں اس موقع پر متحدہ مزدور یونین ٹی ایم اے مینگورہ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود خالد گوجر ، صدر بخت کرم ، سینئر نائب صدر محمد نواز خان ، جنرل سیکرٹری قری جمیل احمد ، راج ولی ، رسول خان اور دیگر ملازمین نے احتجاج مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ہمارے ملازمین کو ماہانہ تنخواہیں بروقت آدائگی نہیں ہوتی ہے ، چارکول کی مد میں ہمارے رقم ابھی تک ہمیں نہیں ملے ہیں ، عیدی الاونس اور ٹائم 8 مہینے کی بقایات ابھی تک ادائیگی نہیں ہو ئی ہیں ، ڈیلی ویجز ملازمین کے مستقلی باقی ہے لہٰذا صوبائی سیکرٹری بلدیات ، تحصیل ناظم ، ٹی ایم او اور وساء کمپنی مینگورہ ہمارے تمام جائز مطالبات فوری طور پر حل کریں ورنہ ہمارا حتجاج کا دائرہ وسیع ہو جائیگا ، ہم کسی سے خیرات نہیں مانگتے بلکہ اپنا حق مانگتے ہیں اور مزدوروں کا حق زبردستی سے چھین لیں گے ، بعد میں تحصیل ناظم موقع پر احتجاج مظاہر تک پہنچ کر اسی موقع پر ہمارے تین مطالبات فوری طور پر حل کرنے کا علان کردیا ہے اور یونین کے مشران کو تسلی دی ہیں کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ شانہ بشانہ نہ کھڑے ہوں گے ، بعدا زا یونین کے مشران نے احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ تحصیل ناظم اکرام خان ، ٹی ایم او ، وساء کے سی او اوریونین کے مشران آئندہ مسائل کے حل کرنے کیلئے اجلاس بلایا جائے گا اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل ہو جائے گا ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
28 مناظر