ضلع کونسل اجلاس ، ایکپسریس وے کو دریاکے کنارے بنانے کیلئے قرارداد اتفاق رائے سے منظور




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) ضلع کونسل سوات کا اجلاس ، شریف آباد کبل واقعے مذمت ، ایکپسریس وے کو دریاکے کنارے بنانے کیلئے قرارداد اتفاق رائے سے منظور، ممبران نے علاقائی مسائل کے انبار لگادیئے ، گذشتہ روز ضلع ناظم محمد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس شروع ہوا ، تو نائب ناظم عبدالجبار خان نے ممبران کو تقریر کرنے کی اجازت دی تو ممبران سید افضل شاہ باچا ، شاہ ولی خان ، افرین خان ، میاں شاہد علی ، انبیہ بی بی ، فیروز شاہ خان ایڈوکیٹ ، ثناء للہ فاروقی اور دیگر نے خطاب کیا ، ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے کہا کہ ہم سب عوام کے قریبی نمائندے ہیں عوام کے تمام مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں ، سیکورٹی کے حوالے سے متعلقہ اعلیٰ حکام سے کافی حد تک بات ہوئی ہے ، ممبران مسائل کے حل کیلئے ہم سے ملکر اقدامات اٹھائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کئے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اور ایکسپریس وے کے حوالے سے متعلقہ حکام سے بھی ملیں گے ، اس موقع پر سوات ایکسپریس وے کے متعلقہ کنسلٹنٹ نے ضلع کونسل کو متعلقہ روٹس اور ایریاز کے حوالے سے تفصیل سے بریفنگ دی جبکہ ضلع ناظم محمد علی شاہ خان نے یقین دھانی کرائی اس سلسلے میں عوامی نقصانات کے ازالے اور اراضی کی موجودہ وقت کی قیمت کے تحت معاوضہ دینے کیلئے بھی بات کی جائیگی ، انہوں نے کہا کہ سوات میں امن کے قیام اور دیر پا امین برقار رکھنے کیلئے پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کا یہاں پر ہونا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ عوامی خواہشات کی تکمیل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا دریائے سوات کے کنارے ایکسپریس وے کیلئے سروے کیا جائے ، کونسل نے اس سلسلے میں قرارداد منظور کی ہے ، انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے حوالے سے جرگہ جلد جی او سی سے ملاقات کریگا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
29 مناظر