برطانوی اخبارات نے پاکستانیوں سے متعلق غلط خبر شائع کرنے پر معذرت کرلی




لندن(زمونگ سوات ڈاٹ کام)برطانیہ میں ٹراجن ہارس الزامات میں برطانوی اخبارات دی سن اور دی ٹیلی گراف نے غلط خبر پر معذرت کر لی ہے، ان اخبارات نے گزشتہ برس نسیم اشرف اور مسز زمان پر ٹراجن ہارس منصوبے کا الزام لگایا گیا تھا۔دونوں پر الزام تھا کہ وہ جس اسکول میں کام کرتے ہیں وہاں اسلامی نظامنافذ کرنے کی پس پردہ کوششوں میں ملوث ہیں لیکن اب دونوں اخبارات نے معذرت شائع کی ہے اور ہرجانہ بھی ادا کریں گے۔نسیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ وہ خوش ہیں کہ اس جھوٹے الزام سے اللہ نے سرخرو کیا اور مسز زمان نے مشکل وقت میں ساتھ دینے پر کمیونٹی اور فیملی کا شکریہ ادا کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
23 مناظر