ہمسایہ ملک کا دارالحکومت دھماکے سے گونج اٹھا،25فوجی مارے گئے، متعدد زخمی




کابل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صبح سویرے فوجی اڈے پر خودکش دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 25 فوجی ہلاک اورمتعددزخمی ہو گئے۔ہفتہ کو افغان میڈیا رپورٹ کیمطابق دہشت گردوں کی جانب سے دارالحکومت کابل میں صبح سویرے خودکش دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 25فوجی اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہواقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔حکام کے مطابق خودکش حملے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا،جس کے نتیجے میں 25اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
19 مناظر