حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام) میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، وزارت داخلہ سے منظوری کے بعد ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں اور انہیں سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان واپس لانے کیلئے انٹر پول ریڈ وارنٹ جاری کرے ۔تفصیلات کے مطابقوزارت داخلہ نے میمو گیٹ سکینڈل کے مرکزی کردار اور امریکہ میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کی منظوری دے دی ہے اور ایف آئی اے نے انٹر پول ہیڈکوارٹر فرانس کو مراسلہ ارسال کردیا ہے خط میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی عدالتی مفرور ہیں جو کہ دوہزار بارہ میں سپریم کورٹ میں واپسی کی یقین دہانی کروا کر گئے تھے لیکن متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود پیش نہیں ہورہے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
26 مناظر