ڈاکٹر حیدر علی خان لوکل عوامی نمائندہ جبکہ میں پوری سوات کی عوامی نمائندگی کرتا ہوں، ضلع ناظم محمد علی شاہ




خوازہ خیلہ (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کہا کہ ہے کہ ایم پی اے ڈاکٹر حیدر علی خان لوکل عوامی نمائندہ جبکہ میں پوری سوات کی عوامی نمائندگی کرتا ہوں عوام کی بے لوث خدمت کرنا پی ٹی ائی کے ممبران اسمبل کاکام نہیں پی ٹی ائی کے صوبائی حکومت عوام کے خیر خواہ نہیں ائندہ عام انتخابات میں پی ایم ایل ن جیت کر عوامی محرومیوں کا آزالہ کرینگے ہم سوات کی عوام کی حقوق کیلئے میدان میں نکلے ہے اور انشاء اللہ صوبائی حکومت سے عوامی حقوق حاصل کرکے دم لینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوازہ خیلہ فرحت آباد میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابقہ ایم پی اے قیموس خان،بحر اللہ خان ،سابقہ امیدوار سردار خان،ضلعی ممبر سیراج خان نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مو جو دہ صوبا ئی حکومت کے بر ائے نام نعروں پر یقین نہ کریں پی ٹی آئی کوآئندہ عام انتخا بات میں سیاسی مید ان سے آؤ ٹ کر کے سیا ست پر بد نما داغ کو مٹا دیں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی کے چھیاسی میں ایک نا قابل تسخیر جما عت بن کر ابھر ی ہے اور مختلف سیاسی جما عتوں کے اہم سرکر دہ ورکرز اپنی پا رٹیا ں چھوڑ کر پاکستان مسلم لیگ ن میں شمو لیت اختیار کر رہے ہیں حلقہ پی کے چھیاسی کے عوام مسلم لیگ ن سے دلی ہمدردری رکھتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ عام انتخا بات میں حلقہ پی کے چھیاسی میں بھا ری اکثریت سے کا میا بی حاصل کر یگی انہوں نے کہا کہ یوسی فر حت آباد مسلم لیگ ن کا گڑہ تھا اور آج اہم سیاسی خاندانوں کی شمو لیت سے یوسی فرحت آباد اور زیا دہ مظبوط ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہہ رہے ہیں کہ آئندہ حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں کیو نکہ پا کستان میں پی ٹی آئی کا کو ئی مستقبل نہیں اور خیبر پختون خوا میں تو پی ٹی آئی کا نام ونشان تک نہیں ہو گا اس موقع پر درجنوں افراد ،صدییق احمد،ایوب میاں ،اسد خان ،شاہ حسین ،جواد میاں،فواد میاں ،خان باچا،اقبال محمد ،جہانزیب ،احمد شاہ ودیگر خاندانوں سمیت پی ٹی ائی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ ن میں شملولیت اختیار کرلیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
43 مناظر