انتہائی مطلوب خطرناک مجرمان اشتہاریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ، سوات کیپٹن (ر)واحد محمود




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام )ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی۔کرایہ داران ایکٹ خلاف ورزی پر 13ایف آئی ار درج کی،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برامد کئی گئے جسمیں پستول7 عدد ،89عدد کارتوس برامد کئی گئی، جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔94.12کلوگرام چرس ،ہیروین136گرام، دیسی شراب22لیٹر،مشتبہ افراد گرفتار،انسدادای کاروائی میں 19افراد کیخلاف کاروائی ہوئی ،جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں 151افراد گرفتار،جبکہ بغیر نمبر پلیٹ 151موٹر سائیکل ڈرائیوروں کیخلاف کاروائی ہوئی،کانجو پولیس نے سرچ اپریشن کے دوران ایک اشتہاری اضغرعلی سکنہ بیلہ خوازہ خیلہ کو گرفتار کیا ، DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے۔ملکی بقا اور سلامتی امن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
40 مناظر