کبل ، ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی




کبل (زمونگ سوات ڈاٹ کام )گذشتہ روز کبل کے علا قہ لنڈئی کے مقام پر وی ای ٹی ایس سوات ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ، موٹرو ہیکل ایگزامنر اور ٹریفک پولیس ایجوکیشن موبائل ٹیم کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کبل اسرار احمد کے زیر نگرانی گا ڑیوں کی مشتر کہ طور پر چیکنگ کی گئی اس موقع پر ٹیکنیکل آفیسر ، انچارج ویٹس سوات امتیاز احمد ، اسسٹنٹ ٹیکنیکل آفیسر نور زیب شاہ ، مو ٹر وہیکل ایگزامنر اختر اقبال اور دیگر بھی موجود تھے چیکنگ کے دوران کمسن ڈرائیوران ، دھوا ں چھوڑنے اور شور مچانے والے گا ڑیوں بے جا ڈیکوریشن و پریشر ہا رن ، اوورلو ڈنگ ، ڈبل CNGٹینکی ، آگ بجھانے والے آلا ت کی عدم دستیا بی ، کا لے شیشوں وغیرہ پر مختلف گا ڑیوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور 28ہزار600روپے جرمانے وصول کرنے کے سا تھ گا ڑیوں کو قانون کے دائرے میں لانے کی وارننگ دی گئی اس موقع پر معیار پر پورا اُترنے والے گاڑیوں کو VETSسوات کے جانب سے فیٹنس سر ٹیفیکیٹ بھی فراہم کی گئیں ادارہ کے جانب سے لو گوں کو ہدا یت جا ری کی گئی کہ وہ جلد از جلد VETSسوات ٹرانسپورٹ دیپارٹمنٹ کے دفتر سے گا ڑیوں کی فیٹنس سر ٹیفیکیٹس حا صل کر یں بصورت دیگر قانون کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
37 مناظر