پی ایس ایل میں چینی کرکٹرز کی انٹری۔۔کس ٹیم کی جانب سے میچ کھیلیں گے، بڑی خبر آگئی




دبئی (زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں میچ میں پشاور زلمی نے اسکواڈ میں چین سے تعلق رکھنے والے دو کھلاڑی بھی شامل کر نے کیلئے رضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ پشاور زلمی کے چین کے نمائندے عامرسہیل آفریدی نے کہا کہ زلمی نے جیان لی اور یونی ڑینگ کی چین میںکرکٹ کے فروغ کے لیے اقدامات کے تحت تربیت کی ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چینی کھلاڑیوں کی پشاورزلمی کے کیمپ میں شمولیت سے آگاہ کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم انھیں اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے اور عالمی سطح پر شناخت کے حصول کیلئے پلیٹ فارم فراہم کریں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
27 مناظر