کبل ، کانجو فلائی اوور تعمیر کرنے کے خلاف مشران سراپا احتجاج




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام)کانجو فلائی اوور تعمیر کرنے کے خلاف علا قائی مشران اے سیآفس کبل کے سامنے سراپا احتجاج ہا تھوں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں کانجو فلائی اورر نا منظورو نعرہ با زی، کانجو فلائی کسی بھی صورت تعمیر نہیں ہونے دینگے ہم پہلے سے دہشت گر دی سے متا ثر لوگ ہے اور سرکاری تعمیرا ت کے لئے پہلے ہی زمینیں دے چکے ہیں مزید زمینیں دینے اور عوامی نقصان برداشت نہیں کرینگے صوبائی حکومت ہمارا مطالبہ سنجیدگی سے حل کریں بصورت دیگر کانجو روڈ بلا ک کر کے شدید احتجاج کرینگے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کبل آفس کے سامنے کانجو اور دیگر علا قائی مشران اور عوام نے نائب نا ظم تحصیل انجینئر حنیف خان کے قیا دت میں کانجو فلائی اوور تعمیر کرنے کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے ہا تھو ں میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس میں کانجو فلائی اوور نامنظور حکومت ہمارے مطالبہ پر سنجیدگی سے غور کریں کانجو فلائی اوور متادل ہزارہ ،امام ڈھیرئی تعمیر کیا جائے جیسے نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تحصیل نائب نا ظم انجینئرحنیف خان ، وکیل احمد کانجو، شیر شاہ خان ، کا شف ایڈوکیٹ، محمد رحیم ایڈوکیٹ ، ملک عبد الکبیر خان نے کہا کہ آئین کے مطابق ہر شہری کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ نہ کہ عوام کو مشکلات سے دوچار کریں کانجو کے عوام پہلے ہی سے دہشت گر دی سیلاب سے متا ثر لو گ مزید تنگ کرنے سے گریز کیا جائے اس موقع پر ACمظاہرین کو یقین دہانی کرائیں کہ آپ لو گوں کا مطالبہ حکام بالا تک پہنچا دونگاجس پر مظاہرین منتشر ہوگئے ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
37 مناظر