سوات، سینئر صحافی سیراج الدین کی دسویں برسی عقید ت و احترام سے منائی گئی




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) سوات کے سینئر صحافی سیراج الدین کی دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، شہید کو قوم کے لئے قربانیاں دینے پر زبردست الفاظ میں خراج عقیدت ، گذشتہ روز سوا ت پریس کلب میں سینئر صحافی شہید سیراج الدین کی دسویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی ، جس میں سوا ت پریس کلب کے چیف ارگنائزر غلام فاروق ، چیئرمین شہزاد عالم ، یونین کے صدر فضل رحیم خان ، سوات ٹریدرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ، تحصیل ناظم اکرام خان سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں اور معززین نے شرکت کی ، اس موقع پر شہید صحافی سیراج الدین کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کے لئے ہارون سیراج کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا اس موقع پر شہید کے لئے دعا خوانی کی گئی ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
33 مناظر