سیف بدر کو آوٹ کرنے کے بعد آفریدی کا ردعمل ،سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں




دبئی (زمونگ سوات ڈاٹ کام)ملتان سلطانز کے مڈل آرڈر بلے باز سیف بدر کو آئوٹ کرنے کے بعد شاہد آفریدی کے ردعمل کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔کراچی کنگز نے شاہد آفریدی کی شاندار بولنگ کے عوض ملتان سلطانز کو 63 رنز سے شکست دی۔اس میچ میں شاہد آفریدی نے 4 اوورز میں 18 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے۔شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے خلاف اپنے دوسرے اوور کی چوتھی گیند کرائی تو سیف بدر نے انہیں ایک زوردار چھکا رسید کیا۔لیکن پھر اگلی ہی گیند پر تجربہ کار آفریدی نے نوجوان بلے باز کو بولڈ کر دیا۔کراچی کنگز کے آل راونڈر نے سیف بدر کو آوٹ کرنے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں دونوں ہاتھ کھڑے کرنے کے بجائے سیف بدر کو پویلین کی جانب جانے کا اشارہ کیا۔بعد ازاں سیف بدر نے سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ہاتھوں آٹ ہونے کی اپنی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شاہد آفریدی کو لیجنڈ کھلاڑی قرار دییتے ہوئے کہا کہ میں اب بھی میں آپ کو پسند کرتا ہوں۔لیکن سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے ردعمل کو بعض صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے جبکہ کچھ نے سیف بدر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی آگے آپ کے لیے بڑی کرکٹ پڑی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
28 مناظر