وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے آفس میں56لاکھ مالیت کی پینٹنگز آویزاں کرنے کی منظوری دیدی




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام )وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم ہاؤس میں قائم اپنے دفتر میں قیمتی پیٹنگز آویزاں کرنے اور دفتر کی آرائش پر 56لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے کی منظوری دے دی ہے،22کروڑ غریبوں کے ملک کے وزیراعظم نے 56لاکھ روپے کے اخراجات صرف اپنے دفتر کی تزئین وآرائش پر خرچ کریں گے جبکہ دوسری طرف55لاکھ روپے سے سندھ بلوچستان پنجاب اور کے پی کے کے دور دراز علاقوں میں دو سکول تعمیر کئے جاسکتے ہیںیا دو عدد بنیادی صحت کی ڈسپنسریاں تعمیر ہوسکتی ہیں جہاں غریب عوام اپنے تعلیم اور صحت کی ضروریات پوری کرسکتی ہیں۔ظاہراً تو شاہد خاقان عباسی سادہ طبیعت کے لگتے ہیں لیکن قومی دولت خرچ کرنے اور لوٹنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے۔قومی ادارہ پی آئی اے تباہ کرکے اپنی ذاتی ائیرلائنز ائیربلیو بنائی تھی اور اب پھر پی آئی اے کو مکمل تباہ کرکے ائیربلیو کو کامیاب ائیر لائنز بنایا ہے۔ایل این جی کرپشن سکینڈل کا سب سے بڑا مجرم بھی شاہد خاقان عباسی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
25 مناظر