چیک پوسٹوں پر پختون رویات کے مطابق اصلاحات کی گئی ہے ، بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی




سوات( زمونگ سوات ڈاٹ کام)پاک فوج کانجو بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈئیر کاشف نوید عباسی نے کہا ہے کہ عمائدین علاقہ کے تعاون سے ملاکنڈ ڈویژن میں امن امان برقرار ہے ،چیک پوسٹوں پر پختون رویات کے مطابق اصلاحات کی گئی ہے ، علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو بریگیڈ میں ایک ہزار سے زائد عمائدین علاقہ کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جرگہ میں سوات کے مشران ، بلدیاتی نمائندے ، وی ڈی سی ممبران اور اہم شخصیات نے شرکت کی ، عمائدین نے پاک فوج کے کمانڈر کو علاقے کے عوامی مسائل سے اگاہ کیا ، اپنی اور عوام کی طرف سے امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کے ساتھ بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ،پاک فوج کے کمانڈر نے عمائدین کو خطے کی صورتحال اور خاص طور پر 3فروری کو ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد صورت حال سے اگاہ کیا اور کہا کہ پاک فوج ملاکنڈ ڈویژن میں امن امان برقرار رکھنے کے ساتھ فلاح و بہبود کے منصوبوں میں حصہ لے رہی ہے ، عوامی تعاون سے برقرار امن کو کسی صورت خراب نہیں ہونے دینگے ، عمائدین کی طرف سے پیش کئے گئے مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں گے ، عمائدین نے علاقے میں امن امان برقرار رکھنے ،سہولت کاروں کی نشاندہی کرنے کے حوالے پاک فوج سے تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی اور پاک فوج اور سول انتظامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
27 مناظر