انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع




لاہور (زمونگ سوات ڈاٹ کام) انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگیا، 24کھلاڑیوں نے کیمپ میں رپورٹ کردی۔تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے خلاف ایک اور انگلینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا ہے۔ فاسٹ بالر محمد عباس کے علاوہ تمام کھلاڑی کیمپ میں شریک ہوئے۔ محمد عباس فزیکل فٹنسٹیسٹ کے بعد انگلینڈ چلے گئے۔ وہ حتمی اسکواڈ میں سلیکشن کی صورت میں وہ انگلینڈ میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں کیمپ کے پہلے سیشن میں کھلاڑیوں نے فزیکل فٹنس کے لیے مختلف ورزشیں کیں۔دوپہر کے سیشن میں فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ کی پریکٹس ہوگی ۔کیمپ میں حسن علی اور بابراعظم کو آئی سی سی ون ڈے کیپس بھی دی گئیں۔ دونوں کھلاڑی آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
83 مناظر