اس عمر کی سعودی خواتین کیساتھ شادی کریں اور 20ہزار ریال حاصل کریں ،فلاحی تنظیم کی جانب سے شاندار آفر




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام)سعودی عرب میں 30سال یا اس سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے مرد کے لیے 20 ہزار ریال دینے کا اعلان ،عرب میڈیا کی رپورٹس کےمطابق سعودی عرب میں 30 سال سے زائد عمر کی خاتون سے شادی کرنے والے کو 20ہزار ریال ملیں گے۔جو پاکستانی روپے میں تقریباً 6لاکھ روپے بنتے ہیں۔مردوں کے لیے یہ انوکھا اعلان مملکت میں کام کرنے والی ایکفلاحی تنظیم کی جانب سے کیا گیا جس  کا مقصد شادی کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔البر نامی فلاحی تنظیم کے سر براہ عبد الرحمن الحمید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جو مرد بھی 30 سال یا 30 سال سے زائد کی عمر خاتون سے شادی کرے گا اس کی خوب پذایرائی کی جائے گی اور شادی کرنے والے مرد کو حوصلہ افزائی کے طور پر 20 ہزار ریال دئیے جائیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
198 مناظر