شاہد آفریدی ننھی آصفہ کیساتھ زیادتی اور قتل پر پھٹ پڑے




کراچی(زمونگ سوات ڈاٹ کام )مقبوضہ کشمیر میں ننھی آصفہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے بھارت سمیت پورے پاکستان کو لرزا کر رکھ دیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ آصفہ بانو کے اغوا، بعد ازاں مندر میں اس کے ساتھ کئی روز تک ہونے والی زیادتی اور قتل نے پوری انسانیت کو شرماکررکھ دیا ہے۔آصفہ بانوکے ساتھ ہوئے اس لرزہ خیز واقعے نے بالی ووڈ کے ساتھ پاکستانی کرکٹ سٹارز کو بھی اشک بار کردیا ہے۔سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ننھی آصفہ کے ساتھ ہونے والے ہولناک واقعے پر شدیدمذمت کرتے ہوئے بالی ووڈ سٹار فرحان اختر کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی ہے جس میں فرحان اختر نے اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ تصور کیجئے8 سالہ بچی کے دماغ میں کیا چل رہاہوگا جب اسے منشیات دی گئی اور کئی روز تک اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اس کا قتل کردیا گیا، اگر آپ اس کے ساتھ ہونیوالی دہشت گردی کو محسوس نہیں کرسکتے تو آپ انسان نہیں ہیں،




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
50 مناظر