چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے متعلق مریم نواز کا بیان ،چوہدری نثار بھی خاموش نہ رہے ،فوری ردعمل جاری




اسلام آباد(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) چوہدری نثار نے کہا ہے کہ 35 سالہ سیاسی زندگی میں کبھی ٹکٹ کی درخواست نہیں کی اور اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ہفتہ کومریم نواز کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ میں نے کب کسی سے ٹکٹ مانگا ہے کہ ہردوسرے روز مجھے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے بیان داغ دیا جاتا ہے، ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ موجودہ وقت میں پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مجھے ٹکٹ دینے یا نہ دینے سے منسوب ہے۔چوہدری نثار نے کہا کہ ٹکٹ دینے یا نہ دینے کا سوال اس وقت پیدا ہوتا ہے جب کوئی اس کا طلبگار ہو، میں نے اپنی 35 سالہ سیاسی زندگی میں نہ تو پہلے کبھی ٹکٹ کی درخواست اور نہ ہی آئندہ کروں گا، اللہ ایسا وقت ہی نہ لائے کہ میں کسی کے ٹکٹ کا محتاج ہوں۔ میری طاقت اللہ تعالیٰ پر ایمان اور حلقے کے عوام کا اعتماد ہے جو 1985 سے میرے ساتھ رہا اور امید ہے کہ یہ ساتھ ہمیشہ رہے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
75 مناظر