واسا کمپنی کی جانب سے سہ ماہی صفائی مہم کا باقاعدہ اغاز ہوگیا




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) واسا کمپنی کی جانب سے سہ ماہی صفائی مہم کا باقاعدہ اغاز ہوگیا ، ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، واسا کے سی او شیدا محمد خان ، اے سی با بوزئی شہاب محمد خان اور دیگر جاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کردیا ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، واسا کمپنی کے سی او شیدا محمد خان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان ،چیئرمین واسا اختر خان ایڈوکیٹ ، تحصیل کونسلر خالد محمود گوجر اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب کو ملکر اپنے آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنا ہوگا ، انہوں نے کہا مینگورہ شہر سمیت پورا سوات ہما را گھر ہے اور اس کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہم تمام تر وسائل بروکار لائیں گے ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کوڑا کرکٹ نالیوں میں نہ پھینکے بلکہ کوڑا دان میں ڈالیں تاکہ سینٹری وکر وہ اٹھا کر ٹھکانے لگائیں ، انہوں نے کہا کہ جیسا ہم اپنے گھروں کو صاف رکھتے ہیں اسی طرح اپنے آس پاس کے ماحول کا خیال رکھیں تا کہ بیماری کی شدد میں اضافہ نہ ہو اور ہمیں ایک صحت مند معاشرہ میسر ہوں ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے واسا کمپنی کے سی ای او شیدا محمد خان کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ آنے والا ہے ، جس میں عوام کو پانی کی شدید مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اسلئے جتنے بھی جنریٹر ہیں اسکو چلائیں اور جس میں خرابی ہے و ہ رمضان المبارک آنے سے پہلے پہلے ٹھیک کریں تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
36 مناظر