سوات ، ارمی کے زیر اہتمام علاقے گودہا میں فری راشن تقسیم کیمپ کا انعقاد




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) پاک فوج کے جانب سے تحصیل کبل یوسی ٹال کے پہاڑی علاقہ گودھا میں درجنوں غریب خاندانوں میں فری راشن تقسیم کیا گیا راشن میں آٹا ،گھی،دالیں،چینی اور گھریلو ضروریات کی چیزیں شامل تھے اس حوالے سے گودھا میں فری راشن کیمپ لگایا گیا جس میں پاک آرمی کے جوانوں کے علاوہ وی ڈی سی چئیرمین صدام انقلابی سمیت عمائدین علاقہ اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر معززین علاقہ نے راشن کے تقسیم کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ علاقہ گودھا ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں پر غریب اور مستحق خاندانوں کو فری راشن کی فراہمی سے انکے مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی انہوں نے کہا کہ پاک فوج امن برقرار رکھنے سمیت لوگوں کی معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاک فوج علاقے کے تعمیر وترقی اور عوام کے خوشحالی کے لئے مستقبل میں بھی تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
59 مناظر