جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں خواتین حقوق کی محافظ جماعت ہے، دردانہ صدیقی




سوات (زمونگ سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ عورت نسلوں کی محافظ ہے ۔خواتین نے ہرمشکل وقت میں مردوں کے شانہ بشانہ اسلام اور ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں خواتین حقوق کی محافظ جماعت ہے ۔تلوار اور قلم کے بعدعورت ہی بڑی طاقت ہے جو حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے ۔خواتین ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اوڈیگرام میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ خواتین کنونشن سے خطا ب کرتی ہوئے کیا ۔کنونشن سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم این اے عائشہ سید ، صوبائی ناظمہ عنایت باجی ، مرکزی نائب قیمہ سکینہ شاہد اور ضلعی ناظمہ سعدیہ حیدر نے بھی خطاب کیا ۔ سابقہ ایم این اے جمیلہ احمد اور ضلعی میڈیا انچارج کلثوم وقار بھی موجود تھی ۔مرکزی جنرل سیکرٹری دردانہ صدیقی نے کہا کہ حقیقی تبدیلی عورت کی کردار کے بغیر ممکن ہی نہیں ۔خواتین ملک کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔آنے والے الیکشن میں عورت کا کردار مثبت ہونا چاہئے خواتین اپنا ووٹ اسلامی انقلاب اور فلاحی ریاست کے لئے جماعت اسلامی کے حق میں استعمال کریں ۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
44 مناظر