شہباز شریف سے چند روز میں چوہدری نثار کی تیسری ملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟سب کچھ سامنے آگیا




لاہور(زمونگ سوات ڈاٹ کام)وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چند روز میں سابق وزیر داخلہ و پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری نثار نے تیسری ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی ملاقات میں پارٹی کے حوالے سے اہم معاملات اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کو پارٹی کے بعض رہنماؤں کی جانب سے کی جانے والی بیان بازی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
65 مناظر