دیرکی خاتون نے روایت توڑڈالی




دیر(زمونگ سوات ڈاٹ کام ) :ضلع دیرکی تاریخ میں پہلی بارخاتون رہنما نےعام انتخابات کیلئے ٹکٹ دینے کی درخواست جمع کرا دی۔ پاکستان تحریک انصاف کےسپورٹس اینڈ کلچرل ونگ کی صوبائی صدرحمیدہ شاہدہ نے این اے 5 اور پی کے 10 سے ٹکٹ کیلئے درخواست دیکر روایت توڑ ڈالی۔حمیدہ شاہد کا تعلق اپردیرسے ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے این اے 5 اور پی کے 10 اپردیر سے 2018 کے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ٹکٹ ملا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب دیرسے کوئی خاتون براہ راست الیکشن لڑے گی۔پارٹی ڈائریکٹوریٹ میں کاغذات اور درخواست جمع کرانے کے موقع پرپارٹی ورکرزاورشہریوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کے سیاست میں حصہ لینے سے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ حمیدہ شاہد نے بھی اپنے ٹوئٹراکاؤنٹ پراس حوالے سے ٹویٹ کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ اللہ نے موقع دیا تو عوام کو مایوس نہیں کروں گی۔ ٹکٹ کے بغیر بھی اپنے لوگوں کیلئے کام جاری رکھوں گی۔

 




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
77 مناظر