فیفا ورلڈ کپ2018کا جنون میکسیکو تک پہنچ گیا




میکسیکو(زمونگ سوات ڈاٹ کام)رواں برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اسی سلسلے میں ورلڈ کپ 2018کا جنون میکسیکو تک جا پہنچا ہے ۔جہاں گزشتہ روز دیوہیکل فٹ بالز نیو میکسیکو شہر کے بیچ و بیچ نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہیں ۔آرٹ کے دلکش نقش و نگار سے سجی یہ فٹ بالزماسکو تک کا سفر طے کرینگی اور ورلڈ کپ شرو ع ہونے سے ایک روز قبل13جون کو لگ بھگ10,731کلو میٹر طے کر کے اِن فٹ بالز کومختلف ممالک سے گزارتے ہوئے ماسکو کے ریڈ اسکوائر تک پہنچایا  پہنچایا جائیگا اور بعد ازاں فروخت کر دیا جائیگا۔عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
85 مناظر