کیونکہ عوام نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کا تہیہ کررکھا ہے ، ڈاکٹر امجد




کبل(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کارکردگی کے بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے پی ٹی آئی پورے ملک میں حکومت بنائے گی کیونکہ عوام نے عمران خان کو وزیر اعظم بنانے کا تہیہ کررکھا ہے ،گذشتہ الیکشن میں تبدیلی کے نام پر ووٹ لے کر پانچ سال عوام کی بلا امتیاز خدمت کرکے محرومیوں کا ازالہ کردیا ہے صوبائی حکومت کے ترقیاتی کام سابقہ تمام ادوار پر بھاری ہیں،جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے خلاف جنگ میں سرخرو ہو چکے ہیں صحت ،تعلیم سمیت تمام اداروں میں اصلاحات کرکے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے ، پی ٹی آئی کے بانی کارکن ہیں پارٹی قائدین کے ہر فیصلے کو قبول کرنا اولین ترجیح ہے ،ذاتی مفادات کے لئے پی ٹی آئی کا نام استعمال کرنے والوں کے لئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ،لوگوں کو غلام تصور کرنے والے خان خوانین سے نجات دلایا ہے ،امیر مقام نے سابقہ الیکشن میں ناکامی کا بدلہ سوات کے ترقی کو روک کرلے لیا ہے،لوڈ شیڈنگ خاتمہ کے دعویداروں نے گرمی شروع ہوتے ہی لوگوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے ، بہتر مستقبل اور تبدیلی کے سفر کو جاری رکھنے کے لئے عوام اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضا قائم رکھ کر آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کو دوبارہ کامیاب کرانے کی تیاری کریں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد علی،ضلعی کونسلر حمید خان،حیات خان،ڈاکٹر رحمد ل شاہ،محمد رسول خان اور دیگر نے توتانوبانڈئی میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ایزی لوڈ والوں نے قوم کو مایوسی و محرومیوں کے سیوا کچھ نہیں دیا ہے اور قومیت کے نام پر ووٹ لیتے ہوئے قوم کا پیسہ ہڑپ کر بینک بیلنس اور جاگیریں بنائی جن کو گذشتہ الیکشن میں شرمناک شکست ہوئی انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک وقوم کا دشمن ہے جس کو عمران خان کے کوششوں سے تاحیات نااہل کردیا گیا ہے جبکہ امیر مقام بے ضمیر انسان ہے جس نے گذشتہ الیکشن میں اپنی ناکامی کا بدلہ عوام سے وصول کرلیا ہے انہوں نے واضح کیا کہ نئے حلقہ بندیوں سے پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں مزید اضافہ ہوا ہے خصوصا سابقہ حلقہ پی کے82کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر غریب لوگوں کی معیار زندگی بلند کردی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لئے عنقریب مزید فنڈز فراہم ہونگے جس کے ثمرات سے آئندہ کئی سالوں تک عوام مستفید ہونگے انہوں نے یقین دلایا کہ پارٹی قائدین کے ہر فیصلے کو من و عن قبول کرینگے اور جس کسی کو بھی ٹکٹ دینگے اسکے کامیابی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بہتر مستقبل کے لئے موروثی سیاست کا خاتمہ کرکے اپنا قیمتی ووٹ پی ٹی آئی کے حق میں استعمال کرکے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جو اس ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
50 مناظر