سوات ، بارشوں کی وجہ سے سڑکوں پر تغیانی ، واسا کی جانب سے بروقت کارروائی




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) گذشتہ روز تیز بارش کی وجہ سے سڑکوں پر تغیانی ، نالیاں بند لوگوں کو مشکلات کا سامنا ،واسا کی جانب سے کاروائی سڑکوں اور نالیوں کو صاف کردیا ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تیز بارش کی وجہ سے سڑکوں پر گندگی کا ڈھیر لگا ہواتھا اور نالیاں بھی بند ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ٹریفک کے نظام میں خلل پڑھ گیا تھا ، جس پر واسا کے اپریشن منیجرمیاں شاہدعلی کی نگرانی میں واسا کے اہلکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے ، سڑکوں اور نالیوں کو صاف کردیا جس پر عوام سکھ کا سانس لیا،اس موقع پر واسا کی جانب سے عوام کو اپیل کی گئی کہ گندگی نالیوں میں نہ پھینکو بلکہ ڈسٹبین میں ڈالیں تاکہ صفائی والے اسے ٹھکانے لگائیں اس موقع اے ڈی سی طاہر خان اور اے سی بابوزئی شہاب محمد خان نے واسا کی جانب سے بروقت کاروائی کرنے کو سراہا اور واسا کی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔




ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
45 مناظر