کانجو ٹاؤن شپ میں تیز رفتار موٹر کار رکشہ پر چڑ ھ دوڑا ، خاتون سمیت دو افراد زخمی




سوات(زمونگ سوات ڈاٹ کام) کانجو ٹاؤن شپ میں تیز رفتار موٹر کار رکشہ پر چڑ ھ دوڑا ، خاتون سمیت دو افراد شدید زخمی ،زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال پہنچایا گیا ، گذشتہ روز کانجو ٹاؤن شپ میں تیز رفتار موٹر کار اور رکشہ کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے رکشے میں بیٹھی خاتون او ر ایک بچہ شدید زخمی ہوئے ، جیسے ہسپتال پہنچایا گیا ، زخمیوں کے فیملی ممبر ڈسٹرکٹ کونسلر شاہ ولی خان نے میڈیا کو بتایا کہ کانجو ٹاؤن شپ رہائشی علاقہ ہے لیکن من چلے نوجوان یہاں سیر و تفریح کے لئے آکر گاڑیوں کو دوڑا تے ہیں جس کے باعث یہاں روزانہ کے بنیاد حادثات رونما ہوتے ہیں ، انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ تیز رفتاری پر پابندی لگا کر کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔



ایک تبصرہ شامل کریں…
0 Likes
42 مناظر